اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اعلان کیا ہے کہ فٹبال کا کھیل ان کے عناصر کے حوصلوں کو کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے، اور اس لئے عراق کے شمال مشرقی علاقوں حمرین، السعدیہ ار جلولاء میں فٹبال کھیلنے کو حرام قرار دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے چند مہینے پہلے عراق کے کوہستانی علاقوں کے بعض قصبوں پر قبضہ کرلیا ہے اور یہ علاقے دہشتگرد داعش کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔
دہشتگرد گروہ داعش اپنے باطل نظریات کی بنیاد پر اسلام کے حقیقی چہرے کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے اور اس گروہ کے سرغنوں نے اپنے زیرقبضہ علاقوں میں قتل و غارتگری کا جو بازار گرم کررکھا ہے اس سے بھی اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے، بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ داعش اور دیگر دہشتگردوں کو خود امریکہ اور اسرائیل نے پروان چڑھایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲